ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شمالی کینرا لوک سبھا انتخابات؛ دو آزاد اُمیدواروں نے لیا اپنا نام واپس ؛13 امیدوار میدان میں

شمالی کینرا لوک سبھا انتخابات؛ دو آزاد اُمیدواروں نے لیا اپنا نام واپس ؛13 امیدوار میدان میں

Mon, 08 Apr 2019 19:10:37    S.O. News Service

کاروار: 8؍اپریل (ایس او نیوز) 2019 لوک سبھا انتخابات کے لئے شمالی کینرا لوک سبھا حلقہ سے داخل کئے گئے پرچہ نامزدگیوں میں سے صحیح مانے گئے  دوآزاد  امیدوارو ں نے اپنے نام واپس لے لئے ہیں۔ اب میدان میں کل 13 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔

کل 15امیدوار میدان میں باقی تھے جس کے بعد ڈانڈیلی کے راج شیکھر ملیشپا بیلی گٹی اور سرسی کے نعیم الرحمن جئیلر نے بطور آزاد امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاتھا۔ اس کے بعد پرچوں کی جانچ کے بعد دو امیدواروں کے پرچہ نامزدگیوں کو صحیح نہ  ہونے پر ر  د کیا گیا تھا۔ اب پیر کو صحیح قرار دئیے گئے  دو آزاد امیدواروں نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ اس طرح لوک سبھا حلقہ میں حتمی طورپر 13امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔


Share: